انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم ..
تازہ ترین : 1

انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم اس کو قبول کر لیں گے، رانا ثناء اللہ

انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتظار کریں گے کہ اپوزیشن نگران وزیراعظم کا نام دے اگر وہ اچھا نام دیں گے تو ہم اس کو قبول کر لیں گے، گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پتہ ہے کہ عمران خان ہمارے دیے گئے نام پر اتفاق نہیں کریں گے لیکن ہم اپنی رواداری برقرار رکھیں گے اور انتظار کریں گے کہ اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ اگر اچھا نام سامنے آیا تو ہماری پارٹی اس کو قبول کرے گی اور ہماری کوشش ہو گی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 19:00:23

اس خبر پر آپ کی رائے‎