پاک سر زمین پارٹی ضلع لورالائی کا اہم اجلاس

بدھ 25 اپریل 2018 19:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی ضلع لورالائی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدرات ضلع لورالائی کے آرگنائزر ایم سعید خان بوریوال نے کی اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر امیر حمزہ ، ڈپٹی آرگنائزر دوئم ولی داد کاکڑ ،پریس سیکرٹری محمد عاطف خان ، آفس سیکرٹری سید نصیب اللہ شاہ ، فنانس سیکرٹری محمد یعقوب خان، ملک شیر خان زخپیل، فاروق خان کاکڑ ، عادل خان ،نجیب اللہ ،یوتھ ونگ کے صدر اقرار جاوید ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری فہد خان ، عجب خان ،دلاور خان ، ظاہر خان نے شرکت کی اجلاس میں سکیرٹری صحت صالح محمد ناصرکا دورہ لورالائی اور سول ہسپتال کے مسائل حل کرنے کے وعدہ کو پورا کرنے جسمیں سول ہسپتال کے دو سال سے قائم ڈائیلاسز یونٹ کا بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئیی7 لاکھ کی لاگت سے جنریٹر فراہم کیا گیااس سے پہلے ڈائیلاسز یونٹ میں دوران لوڈشیڈنگ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جرنیٹر کی فراہمی سے مریضوں کو سہولیات میسر ہونگی انہوں نے سکیرٹری صحت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈائیلاسز استعمال ہونے والے سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے اوراس کے علاوہ ٹیچنگ ہسپتال کے لئیے نشہ دینے والا ڈاکٹراور دل کے امراض کے ڈاکٹر کے آرڈر کر کے غریب عوام کے دل جیت لئے ہم پاک سر زمین ضلع لورالائی کی کابینہ کی جانب سے انکو لورالائی ہسپتال کو ڈاکٹروں کی فراہمی اور ڈائیلاسز یونٹ کے لئیے جنریٹر فراہم کرنے پر انکی کاوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہسپتالوںکو درپیش دیرینہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :