ایٹمی ڈیل کے اختتام پر ایران جوہری سرگرمیاں محدود رکھے ورنہ سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، امریکی دھمکیاں

بدھ 25 اپریل 2018 18:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدہ کے اختتام پر ایرانجوہری سرگرمیاں محدود رکھے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایران نے اسلحیہ بنانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہونگے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد اس نے جوہری اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش بحال کی تو اسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کیا ہے جس کے بدلے اس پر عائد پابندیاں نرم یا ختم کی جا چکی ہیں۔ تاہم، امریکی صدر اس معاہدے کو ’غلطی‘ قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سمجھوتے کے باوجود ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام جاری ہے جبکہ وہ خطے میں دہشت گردی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ دریں اثناایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہوا تو ضروری نہیں کہ ایران بھی اس کا پابند رہے۔

متعلقہ عنوان :