امریکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے، ڈائریکٹر یوایس ایڈ ڈاکٹر کرسٹوفر سٹیل

بدھ 25 اپریل 2018 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان میں امریکی ایجنسی برائے بین لاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے ایجوکیشن آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسٹوفر سٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انرجی انجینئرنگ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نمائش میں سینئر حکومتی اہلکاروں اور پرائیویٹ انرجی سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت فراہم کردہ یو ایس پاکستان سینٹر برائے ایڈوانسڈ سٹڈیز ان انرجی واقع ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی کی انتظام کردہ ایک روزہ نمائش میں قابل تجدید انرجی، تھرمل انرجی، الیکٹریکل انرجی اور انرجی پالیسی پر40 سے زائد ریسرچ پراجیکٹس کی رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سٹیل نے کہا کہ انہیں یونیورسٹیوں، انڈسٹری اور حکومت کے درمیان پارٹنر شپ کی ترقی اور یو ایس پی سی اے ایس ای کے کارناموں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ابتداء سے حکومت پاکستان کو ملک کو درپیش انرجی کے مسائل سے نمٹنے میں معاونت ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔نسٹ اوریو ای ٹی پشاور میں جدید ترین نئی لیبارٹریوں کا قیام اور ایکسچینج پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر پاکستان سی200 سے زائد گریجویٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی میں2019ء تک انرجی میں اپلائیڈ ریسرچ کریں گے۔