Live Updates

ساہیوال میں نویں جماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

بدھ 25 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال میں نویں جماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی ایس سکول کے طالبعلم کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات