عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت ..
تازہ ترین : 1

عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنا لی ہے،

لاہور کے عوام نے گزشتہ روز تیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا سابق وزیراعظم محمدنواز شریف احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنا لی ہے۔ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاہور کے عوام نے گزشتہ روز تیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے، وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہور سے بھاگ آئے ہیں، عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے، 2013ء میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018ء کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے، عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں، آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن اوپر سے حکم پر تیر پر مہر لگا دی، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 17:41:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎