ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی پروموشنز کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کنے پر شکر گزار ہیں،

چیئرمین زیڈ ٹی بی ایل یونین

بدھ 25 اپریل 2018 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) زیڈ ٹی بی ایل یونین کے مرکزی چیئرمین ملک شمیض اعوان نے ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی پروموشن دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے پر صدر زیڈ ٹی بی ایل سیّد طلعت محمود بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدر زیڈ ٹی بی ایل سیّد طلعت محمود بخاری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی پروموشنز کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کئے یقیناً ان اقدامات سے ادارے کے ملازمین کی مشکلات میں کمی آئے گی اور ملازمین مزید خوشحال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زیڈ ٹی بی ایل سیّد طلعت محمود بخاری ایک تجربہ کار اور ایماندار بینکر ہیں اور ان کی ادارے کی بہتری اور کرپشن کے خلاف کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ان اقدامات کی بدولت ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زیڈ ٹی بی ایل یونین کے چیئرمین ملک شمیض اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ ملازمین کیلئے پے پیکیج کی منظوری ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ دوسرے اداروں کی نسبت بنک ملازمین کی تنخواہیں کم ہیں اور ملازمین کا گزر بسر مشکل ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صدر زیڈ ٹی بی ایل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ملازمین کے پے پیکیج کیلئے جلد از جلد کمیٹی تشکیل دیں اور جلد ملازمین کے پے پیکیج کا اعلان کریں تاکہ ملازمین کے مشکلات میں کمی آ سکے اس ضمن میں زیڈ ٹی بی ایل یونین آپ کے شانہ بشانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :