فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی جانب سے 573 ہزار ٹن سونا یوریا کھاد فروخت کی گئی

بدھ 25 اپریل 2018 17:52

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں تمام مصنوعات پر 21.67 ارب روپے کے ریونیو کے ذریعے نیا بین مارک سیٹ کر دیا گیا ہے۔ سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی جانب سے 573 ہزار ٹن سونا یوریا کھاد فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیویڈنڈ انکم 349 ملین روپے رہی۔ خالص منافع کی مد میں کمپنی کو 2.265 ارب روپے حاصل ہوئے جس کے حساب سے فی شئیر آمدن 1.78 روپے رہی۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی کیلئے ڈیویڈنڈ 1.75روپے اعلان کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کے ناسازگار ماحول اور ابتر معاشی صورتحال کے باوجود ایف ایف سی کی مینجمنٹ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اخراجات کو کم کرتے ہوئے منافع بڑھایا جا سکے تاکہ شیئر ہولڈرز کو فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :