لاہور میں چاروںگندم خریداری مراکزپرباردانہ کی تقسیم 28اپریل سے شروع ہو گی‘سمیر ..
تازہ ترین : 1

لاہور میں چاروںگندم خریداری مراکزپرباردانہ کی تقسیم 28اپریل سے شروع ہو گی‘سمیر احمد سید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈی سی لاہور سمیراحمد سیدنے کہا ہے کہ لاہور میں بنائے گئے گندم خریداری کے مراکز پر بار دانہ کے حصول کے لیے زمینداروں کی درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور تمام اسٹنٹ کمشنر ز شفافیت کے تمام تقاضوں اور ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ وہ خود اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 28اپریل سے بار دانہ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں رکھ چھبیل ، برکی، رائے ونڈ اور کا ہنہ گندم خریداری سنٹرز پر زمینداروں کے لیے تمام تر انتظامات بھی تسلی بخش ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 16:40:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :