ایف پی سی سی آئی کا 15رکنی وفد چین کے تجارتی دورے پر روانہ
تازہ ترین : 1

ایف پی سی سی آئی کا 15رکنی وفد چین کے تجارتی دورے پر روانہ

تجارتی وفد بین الاقوامی نمائش(کینٹن فیئر) کے علاوہ مختلف بزنس سیشن میں بھی شرکت کرئیگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا 15رکنی وفد ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں چین کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا۔ تجارتی وفد بین الاقوامی نمائش(کینٹن فیئر) کے علاوہ مختلف بزنس سیشن میں بھی شرکت کرئے گا۔اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی وفدٹریڈ چیمبرز ،بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے حوالے سے بھی ملاقات کرئے گا۔

روانگی سے قبل چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے،،پاکستان کی چین سے امپورٹ بڑھتی جار ہی ہے اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے۔۔سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائے گئے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائے گئیں۔

پاکستانی کاروباری برادری کوایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ باڈیز کی سفارش پر فوری چین کا ویزا مل جانا چاہیے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن، بھائی چارہ اور تجارت بہت وسیع ہے ۔ سی پیک جیسا میگا پروجیکٹ جس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان چین کو بہت سی مصنوعا ت ایکسپورٹ کرتا ہے جن میں چمڑا، چمڑے کی مصنو عات، خام اون،سوتی کپڑا، کپڑے کی دیگرمصنوعات ، چینی، مچھلی،راب، خام کرومیم کے علاوہ پٹرولیم اور پٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیںاور پاکستان چین سے کافی چیزیں امپورٹ بھی کرتا ہے جن میں صنعتوں کی مشینری ، پارٹس، کیمیکلز ، بجلی کی مصنوعات،فارماسوٹیکل پروڈکٹس، رنگ ، ربر، لوہا، سٹیل، خام روئی اور پلاسٹک پروڈکٹس شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 16:40:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :