آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں قادیانیوں کی سیاسی سرگرمیوں پر فوری پابندی لگائی جائے‘مولانا قاضی محمود الحسن
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے‘26اپریل کو مظفراباد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی جائے
بدھ 25 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارمولانا اسعد محمود مکی ، جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا قاضی محمود الحسن،سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی منظور الحسن ،علامہ عطا اللہ علوی ،مفتی ندیم کشمیری ودیگر نے علماء کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔
انھوں نے کہا آزاد ریاست میںبے حیائی ،فحاشی و عریانی کی اشاعت اور فرقہ ورانہ سرگرمیاں تحریک آزادی کے لیے انتہائی نقصاندہ ہیں۔دینی مدارس خوانگی کی شرح میں گراں قدر اضافہ میں مصروف ہیں۔قرآن کریم ناظرہ اور سیرت النبی کو کو لازمی مضمون کو طوپر نصاب کا حصہ بنایا جائے۔تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی مہم کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔افغانی،،بھارتی وایرانی دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ملک کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔حکومت پاکستان بھات کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا ریاست جموں کشمیر کی ثقافت ا سلامی تعلیمات کے تابع ہے۔انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت ایمان کی اساس ہے۔جس کے لیے مسلمان ہر طرح کی قربانیاں دے سکتے ہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر کے آئین میں عقیدہ ختم نبوت وناموس سالت کے حوالہ سے منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں ترامیم کرنے اور پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے بھی عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا۔انھوں نے آزاد کشمیر میں مثالی فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو ثبوتاز کرنے کے لیے بعض حکومتی آفیسران کی فرقہ ورانہ سرگر میوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا مدارس قران و سنت کے داعی اور سیرت الرسول و سیرہ اصحاب الرسول کی روشنی میںپر امن ذرائع سے اشاعت دین کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا دینی مدارس دنیا بھر میں امن و سلامتی ،اتحادو یکجہتی کے داعی ہیں۔جس کا واضع ثبوت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پر امن اور شفاف امتحانات ہیں ،جہاں ہر قسم کی رنگ و نسل اور علاقائی تفریق کے بغیر ایک ہی چھت تلے مختلف صوبوں اور علاقوں کے طلبہ پرامن طریقے سے اپنے نصب العین کے لیے کوشاں نظر آئے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.