سابق وزیر اعظم آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعدبدھ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورے کے دوران لندن میں دولت مشترکہ کی کانفرنس کے موقع پرمودی کے خلاف کشمیریوں کے ایک بہت بڑے مظاہرے کی قیادت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ انھوں نے برطانوی پارلیمنٹ ہائوس آف کامنز میںبرطانوی ممبران پارلیمنٹ کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔اسی طرح برمنگھم میں پیر نیریاں شریف و پیر طریقت حضرت نورالعارفین کے ساتھ ملکر امن کانفرنس کے جلوس میں بھی شرکت کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہء برطانیہ کے دوران ممبران یورپی پارلیمنٹ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بریفنگ دی۔