طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب ترین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب ترین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، سندھ ہائی کورٹ میں شہری اقبال کاظمی کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب ترین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی، درخواست گزار نے موقف کیا کہ 8 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کرنے سے قبل اخبار میں اوقات شائع کرانے کا پابند ہے، غیر اعلانیہ بجلی منقطع کرنے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں، عدالت عالیہ کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روک چکی، عدالتی فیصلوں کے باوجود کے الیکٹرک کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا، درخواست گزار نیعدالت سے استدعا کی کہ طیب ترین اور ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز توہین عدالت کی کارروائی کی جائے