Live Updates

نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا معاملہ،تفتیشی آفسر کا کیس چلانے سے انکار

انسپکٹر محسن زیدی نے درخواست عدالت میں دائر کردی،درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں تفتیشی افسر انسپکٹر محسن زیدی کی کیس نہ چلانے کی درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مقدمہ کے تفتیشی آفسر نے کیس چلانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر انسپکٹر محسن زیدی نے درخواست عدالت میں دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیئے۔ مقدمہ میں عامر خان اور منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ مفرور ملزمان میں رئیس مما، عمران نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ پولیس کے مطابق عامر خان و دیگر کے خلاف ایم آکیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔ کیس میں ایک ملزم منہاج قاضی گرفتار ہے۔ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات