جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی سے دو بچوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی سے دو بچوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے خود کو پاگل ظاہر کرنے والی ملزمہ کا دماغی چیک اپ کرانے کا بھی حکم دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو سرجانی سے دو بچوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

عدالت کے روبرو مقدمے میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو متاثرہ بچیاں پیش نہ ہو سکیں ۔ عدالت نے متاثرہ بچیوں کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی آئندہ سماعت پر متاثرہ بچیوں کا اقبالی بیان بھی ریکارڈ کرایا جائے گا ۔ دوسری جانب عدالت کے روبرو نامزد ملزمہ ماریہ نے خود کو پاگل ظاہر کیا ، جس پر عدالت نے جیل حکام کو ملزمہ کا دماغی چیک اپ کراکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج ہے ۔ مقدمے میں ماریہ ، سمیرا ، اعظم اور سجاد گرفتار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :