مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ ،ْکئی گاڑیاں ٹکرا گئیں

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بالا کوٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے قافلے میں جانے والی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورت حال کے جائزے کیلئے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر ان کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔