Live Updates

ہیلی کاپٹراورزمین کیس: وزیراعلیٰ پرویزخٹک بغیرپروٹوکول نیب آفس پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 16:05

ہیلی کاپٹراورزمین کیس: وزیراعلیٰ پرویزخٹک بغیرپروٹوکول نیب آفس پہنچ ..
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بغیر پروٹول نیب آفس پہنچ گئے،پرویز خٹک سے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال اورمالم جبہ زمین سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سرکاری ہیلی کاپٹر اور زمین کیس میں بیان ریکارڈ کروانے نیب آفس پہنچ گئے۔

نیب خیبرپختونخوا حکام نے سوال نامہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

نیب نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیا تھا۔ کے پی حکومت نےمالم جبہ میں 275 ایکڑزمیں 33 سال کی لیز پردی تھی۔ محکمہ جنگلات کی اراضی اور چیئرلفٹ قوائد کےبرعکس کمپنی کودینے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرکے غیرقانونی استعمال سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ مالم جبہ میں زمین کی الاٹمنٹ کیس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔نیب نے وزیراعلیٰ کے پی کو کل طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات