بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے’شرط ‘ر کھ دی

بدھ 25 اپریل 2018 16:00

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے’شرط ‘ر کھ دی
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی کیلئے انوکھی ’شرط ‘ر کھ دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ باہمی کرکٹ کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو قابو میں نہیں کرتا ،شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق بیان اور فاسٹ باﺅلرحسن علی کے واہگہ بارڈر پر ”جنریٹر ایکشن“ کے باعث چراغ پا بی سی سی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب اجازت ملنے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس ملک کیخلاف میچز کی بات بھی ممکن نہیں جو حریف کا احترام تک نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان اور حسن علی کے واہگہ بارڈر پر مسل دکھانے اور” جنریٹر“چلانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور عوام ناراض ہیں۔