لکی مرت میں انٹیلی جنس اطلاعات پردو خودکش حملہ آورگرفتار، خودکش جیکٹس، مواصلاتی آلات برآمد ،دونوں دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے،آئی ایس پی آر

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سکیورٹی فورسز نے لکی مرت کے علاقہ سرائے نورنگ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹس، مواصلاتی آلات برآمد کر لیے ،دونوں خودکش حملہ آور سرحد پار سے پاکستان داخل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے کوٹ کاشان ،سرائے نورنگ میں آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے ،خودکش حملہ آوروں کی شناخت نعمت اللہ اور صدیق اللہ کے نام سے ہوئی ہے ،یہ دونوں دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے جنھیں ٹریک کر کے حراست میں لیا گیا ہے ،ان دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں ۔

سکیورٹی فورسز نے شماولی وزیرت کے علاقے دوسالی کے انججول جنگل میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار جس میں آئی ای ڈیز ، مواصلاتی آلات ، ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے ہیں بلوچستان میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دالبدین کے قریب ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جو400 ڈیٹونیٹرز نوکنڈی سے خاران لے جارہا تھا