فورسزنے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام بنا دی

لکی مروت میں2 خود کش حملہ آورگرفتار،خودکش جیکٹس اور مواصلاتی مواد برآمد، دونوں دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے،دالبندین میں دہشتگرد گرفتار،400 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کی گئیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 15:27

فورسزنے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام بنا دی
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں خفیہ اطلاعات پردہشتگردی کی بڑی واردات ناکام بنا دی، فورسز نے 2خود کش حملہ آورپکڑ لیے ،دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں 2خود کش حملہ آور پکڑے لیے۔ دہشتگردوں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں۔ دونوں دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔ دہشتگردوں سے خود کش جیکٹس اورمواصلاتی مواد برآمد ہوا ہے۔اسی طرح سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی کے قریب خفیہ اطلاعا ت پرآپریشن کیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں دہشتگرد گرفتارکرکے400 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلی ہیں۔