Live Updates

مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے کا پول کھل گیا

زلزلہ زدہ علاقے آج بھی بنیادی سہولتوں سےمحروم،چیف جسٹس سہولتوں کاجائزہ لینےخود پہنچ گئے،کوئی ہسپتال یا اسکول فعال نہیں،بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہےخود دیکھنے آیا ہوں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 15:07

مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے کا پول کھل گیا
مانسہرہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : خیبرپختونخواہ کے علاقےمانسہرہ میں تحریک انصاف کی تبدیلی کے نعرے کا پول کھل گیا، مانسہرہ میں زلزلہ زدہ علاقے آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار بنیادی سہولتوں کاجائزہ لینے خود پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے آج ضلع کچہری کادورہ کیا اور بار سے خطاب بھی کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ میں جج کی حیثیت سے نہیں آیاہوں۔ نیک جذبے کے تحت علاقوں کا دورہ کررہا ہوں۔ جسٹس اعجاز افضل کی درخواست پرمیں آج مانسہرہ آیا ہوں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ زلزلے کے بعد یہاں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ زلزلہ زدہ علاقوں میں زیرتعمیر منصوبے بھی مکمل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس افضل نے بتایا کہ یہاں بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اس لیے خود دیکھنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کوئی ہسپتال یا اسکول فعال نہیں ہے۔ ہسپتال اور سکول کی فراہمی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ہسپتالوں میں بھی بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ہمیں عوام کوبنیادی سہولتیں دلوانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں جس مقصد کیلئے آیا ہوں وہ پورا ہوجائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بالا کوٹ ،ودیگر علاقوں میں ہسپتال اور اسکول دیکھنے آیا ہوں ۔اگرکوئی بھی کوتاہی نظر آئی توایکشن لوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات