امریکا کا جنگ زدہ ملک شام سے فوجی انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں،روس

فرانسیسی ہم منصب کیساتھ ملاقات کے بعد واضح ہو گا کہ شامی تنازعے بارے ٹھوس بنیادوں پر تعاون کیسے کیا جاسکتا ہے،وزیر خارجہ

بدھ 25 اپریل 2018 15:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) روسی حکومت نے کہاہے کہ امریکا کا جنگ زدہ ملک شام سے فوجی انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں،امریکا کہتا تو ہے کہ وہ شام سے اپنے دستے واپس بلانے کا منصوبہ رکھتا ہے،تاہم امریکہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

روسی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت ایسے زبانی بیانات تو دے چکی ہے کہ وہ شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے منصوبے رکھتی ہے تاہم عملی طور پر ایسے امکانات نظر ہی نہیں آتے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی اس کئی سالہ جنگ سے تباہ حال ریاست سے اپنے دستے واپس بلا لے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کرنیوالا ہوں،امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد اس حوالے سے صورتحال کچھ واضح ہو سکے گی کہ شامی تنازعے کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر تعاون کس طرح کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :