بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا

میچز کی میزبانی کیلیے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں،صدر ملائیشیا کرکٹ بورڈ مہندا والیپورام

بدھ 25 اپریل 2018 15:38

بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ملائیشیا نے پاکستان کی نیوٹرل سیریز کی میزبانی کا گرین سگنل دیدیا،ایم سی اے کے صدر مہندا والیپورام کا کہنا ہے کہ میچز کی میزبانی کیلیے بہترین نیوٹرل وینیو ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یواے ای میں لیگز کی بہتات اور سٹیڈیمز کے بڑھتے کرایوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملائیشیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے، گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مقامی حکام سے ملاقاتوں میں امکانات کا جائزہ لیا، ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن(ایم سی ای) کے صدر مہندا والیپورام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انٹر نیشنل میچز کی میزبانی کیلئے وینیوز اور انفرااسٹرکچر موجود ہے، کینرارا اوول سٹیڈیم،کوالالمپور کی مصنوعی روشنیوں میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز بھی ہوسکتے ہیں، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات بھی بہترین ہیں، برصغیر کے ملکوں اور ملائیشیا میں وقت کا بھی زیادہ فرق نہیں،ہم چند گھنٹے ہی آگے ہیں،،پاکستان یہاںپی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے خوش آمدید کہیں گے۔

۔