سندھ ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد

جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں،سندھ ہائی کورٹ

بدھ 25 اپریل 2018 15:34

سندھ ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست ..
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کے لیے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔

عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں۔