Live Updates

عمران خان کی تمام کارکنوں کو انتیس اپریل کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت

بدھ 25 اپریل 2018 15:34

عمران خان  کی تمام کارکنوں کو انتیس اپریل کو مینار پاکستان پہنچنے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے تمام کارکنوں کو انتیس اپریل کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بائیس سالپہلے اس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی کارکن آج سنالگرہ کا دن شایان شان طریقے سے منائیں اور پارٹی کی استقامت اور ترقی کیلئے دعا کریں انہوںنے اپنے پیغام میں کارکنوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے رشتوں داروں ، دوستوں اور فیملی کے ہمراہ انتیس اپریل کو مینار پاکستان پہنچیں کیونکہ انتیس اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میںخوشیاں منائینگے اور نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے خواب کی تفصیلات بھی آپ لوگوں سے شیئر کروں گا جبکہ پی ٹی آئی نے دو نہیںایک پاکستان کے نام سے اپنا سلوگن بھی جاری کردیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات