Live Updates

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات

موجودہ سیاسی صورتحال سمیت نگران حکومت اور دیگر امور پر بات چیت ‘ناراض پارٹی رہنمائوں کو منانے پر اتفاق

بدھ 25 اپریل 2018 15:11

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امراء میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت نگران حکومت اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ‘ناراض پارٹی رہنمائوں کو منانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ (ن) لیگ کو مزید فعال بنانے اور آئندہ الکیشن مہم کو تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔

زرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کے ناراض مسلم لیگی رہنماؤں سے جلد ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 29 اپریل کے لاہور جلسے کے دوران بڑی وکٹ گرے گی تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا تھا۔ عمران خان کے دعویٰ کے بعد چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان میں سے کوئی ایک شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات