Live Updates

چوہدری نثار کومنانے کے سوال نوازشریف خاموش ہوگئے

مریم نوازاورطارق فاطمی کیجانب سے چوہدری نثار کومنانے کےسوال پرمعنی خیزمسکراہٹ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 14:43

چوہدری نثار کومنانے کے سوال نوازشریف خاموش ہوگئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کومنانے کے سوال خاموش ہوگئے،جبکہ چوہدری نثار کومنانے کے سوال پر مریم نواز اور طارق فاطمی کی معنی خیز مسکراہٹ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہور سے بھاگ گئے،لاڈلے کی اوپرسے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اوپر کے حکم سے تیر پرمہر لگا دی۔

انہوں نے آج احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب کوپتا ہے کہ اوپرکے حکم کا کیا مطلب ہے؟ بنی گالہ والے بھی اوپر کے حکم پرچلتے ہیں۔پرویزخٹک نے صاف گوئی یابھول میں درست بات کہہ دی۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کبھی بھی اوپر کاحکم نہیں رہا۔

(جاری ہے)

لاڈلے کی اوپرسے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے۔یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے۔

لیکن ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پرمہر لگا دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وکٹ بتانے کی بات کی بتادیں کہ کون گرا رہا ہے؟ لاہور کے عوام نے کل تیسری بارعمران خان کومسترد کیا ہے۔2018ء کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لاہور میں اپنی وکٹ گرگئی۔انہیں لاہور چھوڑ کربھاگنا پڑا۔عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہور بھاگ گئے۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام ررہے ہیں۔ نوازشریف چوہدری نثار کومنانے کے سوال نوازشریف خاموش ہوگئے۔جبکہ چوہدری نثار کومنانے کے سوال پر مریم نواز اور طارق فاطمی نے معنی خیز مسکراہٹ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات