امریکہ میں مردانہ عضو، فوطوں کی تھیلی اور پیٹ کے جزوی حصے کی کامیاب پیوندکاری

فوجی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گیاتھا،سرجری میں 14 گھنٹے لگے ،11 ماہرین نے حصہ لیا

بدھ 25 اپریل 2018 15:07

امریکہ میں مردانہ عضو، فوطوں کی تھیلی اور پیٹ کے جزوی حصے کی کامیاب ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) امریکہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دنیا میں پہلی بار عضو تناسل اور سکروٹم یعنی فوطوں کی تھیلی کی کامیاب پیوندکاری کی ہے۔امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں ڈاکٹروں نے جس فوجی کا آپریشن کیا وہ افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے پیوندکاری کے لیے عضو تناسل، سکروٹم اور سرجری کے لیے پیٹ کے پردے کے حصے ایک ایسے ڈونر سے حاصل کیے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فوجی کا جنسی فنکشن بحال ہو جانا چاہیے جو کہ عموماً عضو تناسل کی ری کنسٹرکشن میں ناممکن ہوتا ہے۔اس سرجری میں 14 گھنٹے لگے اور اس میں 11 ماہرین نے حصہ لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے کسی فوجی کے لیے اتنا بڑا آپریشن کیا گیا ہو جس میں عضو تناسل، پیٹ کے حصے اور سکروٹم کی مکمل پیوندکاری کرنا پڑی ہو۔مذکورہ آپریشن کروانے والے فوجی کی خواہش ہے کہ اس کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ ماہرین کا کہناتھا کہ انھیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چھ ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔