پاستا، میکرونی اور اسپیگٹیز سے وزن کم ہوتا ہے،جدید تحقیق

بدھ 25 اپریل 2018 15:04

پاستا، میکرونی اور اسپیگٹیز سے وزن کم ہوتا ہے،جدید تحقیق
ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کینیڈا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاستا، میکرونی اور اسپیگٹیز کھانے سے وزن بڑھتا نہیں بلکہ کم ہوتا ہے۔ٹورانٹو کے مائیکل ہسپتال کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چینی اور اطالوی غذائوں پاستا، میکرونی اور اسپیگٹیز کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ ان غذاؤں میں گلیسیمک انڈیکس(جی آئی) دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے جو خون میں اچانک شکر(شوگر) کی مقدار بڑھنے نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیسیمک انڈیکس(جی آئی) والی غذائیں زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں اسی وجہ سے لوگوں کو بھوک دیر سے لگتی ہے۔تحقیق کار ڈاکٹرجان کا کہنا ہے کہ پاستا وزن بڑھانے میں انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال ٹھیک انداز میں کیا جائے۔ پاستان وزن بڑھانے یا جسم میں موٹاپا بڑھانے میں حصے دار نہیں بنتا، خدشات کے برعکس پاستا شاید صحت مند غذا کا حصہ بن جائے جیسا کہ کم گلیسیمک انڈیکس والی غذائی اشیاء ہیں۔

متعلقہ عنوان :