مدیحہ گوہر نے اداکاری اور ڈرامہ نویسی کے شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا،

اپنے فن کو معاشرے کی بہتری کیلئے سماجی تحریک کی شکل دی، آخری سانس تک اس مشن پر کاربند رہیں، وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا معروف ٹی وی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کے انتقال پراظہارتعزیت

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

مدیحہ گوہر نے اداکاری اور ڈرامہ نویسی کے شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف ٹی وی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھیہ گوہر نے اداکاری اور ڈرامہ نویسی کے شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدیحہ گوہرنے اپنے فن کو معاشرے کی بہتری کیلئے سماجی تحریک کی شکل دی اور آخری سانس تک اس مشن پر کاربند رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے تھیٹر کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنایا،تھیٹر کے حوالے سے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر اعلی تعلیم یافتہ خاتون تھیں جنہوں نے معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ کے لئے گراں قدر کام کیا۔سماجی خدمات کے حوالے سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :