لاہور ہائیکورٹ ،, محکمہ بہبود آبادی کے افسران کے تبادلوں کیلئے دائر درخواست مسترد

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

لاہور ہائیکورٹ ،, محکمہ بہبود آبادی کے افسران کے تبادلوں کیلئے دائر ..
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کے محکمہ بہبود آبادی کے افسران کے تبادلوں کیلئے دائر درخواست قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، بدھ کودوران سماعت درخواست گزار عزیز احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں عرصہ بارہ بارہ سال سے محکمہ بہبود آبادی کے افسران اپنے عہدوں پر براجمان ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کسی بھی ضلع میں ایک افسر تین سال سے زائد عرصہ کیلئے تعینات نہیں رہ سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے برعکس عرصہ دراز سے تعینات افسران عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں لہذا انہیں عہدوں سے ہٹانے اورر تبادلے کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں،جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حکومت کی مدت مکمل نہیں ہوئی، پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی،عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :