لاہور ہائیکورٹ ، انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

لاہور ہائیکورٹ ، انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو معاوضہ ..
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو معاوضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے بدھ کو کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزارمحمد سلیم وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ سال2013 ء کے عام انتخابات میں انتخابی فرائض سرانجام دئیے،الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ انتخابی الائونس پانچ برس گزرنے کے باوجود فراہم نہیں کئے گئے،انہوں نے کہا کہ پہلے الائونس دئیے بغیر آنے والے اب نئے انتخابات پر ان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دے،جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔