ْبیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز،

دنیا کی نامورکمپنیاں 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں کارشو کے دوران چینی عوام کی بڑی تعداد کی نمائشی ہالز آمد، الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری میں دلچسپی

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

ْبیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز،
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وولکس ویگن ، ڈیملر، ٹویوٹا، نسان اور فورڈ سمیت دنیا کی نامور کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کے 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا کی نامور کار ساز کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیا بھی اپنے ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جاری رہنے والے اس کارشو کے دوران چینی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں نمائشی ہالز میں آمد اور بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا امکان ہے۔ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آٹو انڈسٹری کو لبرلائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس وقت یہاں غیر ملکی کمپنیاں مقامی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد ملکیت کے ساتھ کاروباری شراکت داری کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی نئی پالیسی سے رواں سال کے دوران ہی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لیے کاروباری شراکت داری کی حد (حصص کی حد) پر پابندی ختم ہوسکتی ہے جس کے بعد 2020ء کے اختتام تک تجارتی گاڑیاں اور 2022 ء تک مسافر بردار کاروں کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :