Live Updates

عمران خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو انتہائی شاندار اعزاز سے نواز دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 14:09

عمران خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو انتہائی شاندار اعزاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) :پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کو شوکت خانم سوشل ذمہ داری ایوارڈ سال دو ہزار سترہ پیش کیا .لاہور میں ہونیوالی ایوارڈز کی پروقار تقریب میں عمران خان نے جاوید آفریدی کو ایوارڈ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا.

(جاری ہے)

ستائش پر جاوید آفریدی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی .

پشاور زلمی فاؤنڈیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ اور پھر زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کیا .اس کےعلاوہ یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے .جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی آمدنی کا مخصوص حصہ فلاحی کاموں کے لیے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کو وقف کررکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات