سعودی حکام نے حوثی باغی رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے رہنما صالح الصمد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہزادے خالد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو سعودی فضائیہ کی ایک کارروائی میں الصمد متعدد دیگر حوثی باغیوں کے ساتھ مارا گیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں کی گئی تھی۔ خالد بن سلمان نے مزید بتایا کہ الصمد نے حال ہی میں سعودی عرب پر میزائل حملوں کی دھمکی دی تھی۔ یمن میں جاری 3 سالہ تنازعے میں اب تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کی جنگ کو سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا جاتا ہے۔