ٹورانٹو حملہ کرنے والا وین ڈرائیور خواتین سے نفرت کرتا تھا، کینیڈین پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کینیڈا میں اپنی وین سے راہ گیروں کو کچلنے والا مبینہ ملزم خواتین سے نفرت کرتا تھا۔ ٹورانٹو پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈرائیو آلیک ایم زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گراہم گبسن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی10 افراد میں زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ مشتبہ ملزم نے ایک خفیہ پیغام میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک شہری ایلیٹ روجر کا ذکر بھی کیا تھا۔ روجر نے 2014ء میں خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کی بعد غصے میں آ کر6 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔