ایران کے جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری ہے، گروپ سیون

بدھ 25 اپریل 2018 14:29

ٹورنٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کینیڈا میں گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کیموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں کی تنظیم گروپ سیون ایک موثر حل کی تلاش میں ہے جس کی مدد سے جوہری معاہدے کو بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گروپ سیون کے ممالک ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ایک مشترکہ حل کی تلاش کررہے ہیں۔

ہائیکو ماس نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے بغیر مشرق وسطی کی صورتحال مزید خراب ہوگی لہذا گروپ سیون کے رکن ممالک اس معاہدے کو بچانے کے خواہاں ہیں۔جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جوہری معاہدے کے تحفظ کو اہم سمجھتے ہیں، اگر اس معاہدے کو ختم کیا گیا یا اس سے امریکہ نکل گیا تو ممکن ہے کہ صورتحال خراب ہو جائے۔