ایس ایس پی تشدد کیس:
عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، بریت کا فیصلہ مؤخر عمران خان کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کا برہمی کا اظہار اگر عمران خان 4 مئی کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے ،ْ عدالت علیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
بدھ 25 اپریل 2018 14:28
(جاری ہے)
عمران خان کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک مؤخر کردیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر عمران خان 4 مئی کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان اور شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.