لیہ ،ْ ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق

بدھ 25 اپریل 2018 14:28

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔بدھ کو لیہ کے علاقے فتح پور میں خوفناک حادثہ پیش آیا ،ْ ملتان سے بھکر جانے والی بس نے ٹریکٹر ٹرالی کو روند ڈالا جس سے ڈرائیور سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تینوں بھائی درختوں کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے کہ جوگی اڈا کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔