پریانکا چوپڑا نیویارک میں 7 مئی کو میٹ گالا تقریب میں شرکت کریں گی

بدھ 25 اپریل 2018 14:18

پریانکا چوپڑا نیویارک میں 7 مئی کو میٹ گالا تقریب میں شرکت کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں 7مئی کو میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں7مئی کو ہونے والے میٹ گالا کے دعوت نامے اور ٹرینچ کوٹ کے ساتھ اپنی تصویر کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئرکی ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ کی عکسبندی میں مصڑوف ہیں جبکہ وہ فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔