چیف جسٹس بالا کوٹ روانہ ، اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 13:36

چیف جسٹس بالا کوٹ روانہ ، اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار بالا کوٹ روانہ ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالا کوٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کا حادثہ پیش آگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں جسٹس عمر عطا بندیال اور رینجرز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ اچانک بریک لگنے کے باعث پیش آیا۔دونوں گاڑیاں اچانک بریک لگنےکی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں۔  تاہم حادثے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔