نواز شریف کا باپ امیر اور شہباز شریف کا باپ غریب ؛ ماجرہ کیا ہے ؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 13:30

نواز شریف کا باپ امیر اور شہباز شریف کا باپ غریب ؛  ماجرہ کیا ہے ؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء)  معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مطابق ان کے والد امیر آدمی تھے لیکن ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف  ایک گھنٹہ مجھے اپنی غربت کی کہانی سناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر متین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے دادا ارب پتی آدمی تھے۔

(جاری ہے)

لیکن شہباز شریف کہتے ہیں کہ میرے والد تو غریب آدمی ہیں۔جس پر صحافی رؤف کلاسرا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2010ء میں اسلام آباد کے صحافی این ایف سی ایوارڈ کے سلسلے میں گوادار گئے تھے۔جہاں ناشتے پر شہباز شریف سے میری ملاقات ہوئی تھی۔تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے والد غریب آدمی تھے۔اور ہم ہندوستان سے پاکستان آئے تھے۔ہم نے بہت غربت میں زندگی گزاری تھی۔اس لیے یہ بات سمھ سے باہر ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ا ن کے والد امیر آدمی تھے جب کہ شہباز شریف اپنے والد کی غربت کی کہانیاں سناتے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: