ایاز اکبر اور شاہد الاسلام کی ضمانت پر رہائی کی درخواستوں کی سماعت 3مئی کو ہو گی

بدھ 25 اپریل 2018 13:57

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرقانونی طورپرنظربندحریت رہنمائوں ایاز محمد اکبر اورشاہد الاسلام کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت نئی دلی کی ایک عدالت میں تین مئی کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں دونوںحریت رہنمائوں کے اہلخانہ کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت پٹیالہ ہائوس کورٹ میں کی جائیگی اور اس پر فیصلہ اسی دن متوقع ہے۔

یاد رہے کہ دونوںرہنماء ایاز محمد اکبر اورشاہد الاسلام کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جھوٹے الزامات کے تحت گزشتہ سال 25جولائی کوگرفتار کر کے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کردیاتھاجس کے بعد سے وہ مسلسل نظربند ہیں۔تہاڑ جیل ہی میں نظربند حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ اور الطاف احمد شاہ کی صحت تیزی سے گر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :