چیف جسٹس 30اپریل کو سکردو میں اپیلوں کی سماعت کریں گے

بدھ 25 اپریل 2018 13:54

چیف جسٹس 30اپریل کو سکردو میں اپیلوں کی سماعت کریں گے
سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ (ہائی کورٹ) کے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد 30اپریل کو سکردو کے دورے پر پہنچے گے ‘ چیف کورٹ کے رجسٹرار کے ایک اہلکار کے مطابق جسٹس وزیر شکیل احمدسکردو رجسٹری میں بلتستان کے چاروں اضلاع سے متعلق مقدمات اور اپیلوں کی سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کرینگے‘ سماعت کئی دن تک جاری رہے گی ‘مقدمات کے فریقین کو اس سلسلے میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں ‘ چیف جسٹس سکردو میں وکلاء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرینگے اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :