قرضوں میں کمی کیلئے بر آمدات میں اضافہ ناگریز ہے‘صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

گردشی قرضی10کھرب ہو گئے،آئندہ بجٹ کا50 فیصد قرضوں کی واپسی میں چلا جائے گا‘خواجہ حبیب الرحمان

بدھ 25 اپریل 2018 13:41

قرضوں میں کمی کیلئے بر آمدات میں اضافہ ناگریز ہے‘صدر ایران پاک فیڈریشن ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ قرضوں میں کمی کیلئے بر آمدات میں اضافہ ناگریز ہے، گردشی قرضی10کھرب بڑھنے پر بھی حکومت عوام سے مخلص نہیں،آئندہ مالی سال کے بجٹ کا50 فیصد قرضوں کی واپسی میں چلا جائے گا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر حکمران چاہتے تو قرضوں کا بوجھ نہ بڑھتا ، پرائیویٹ سیکٹر کو بیرونی دنیا سے قرضے لینے کی اجازت دی جائے، پہلے قرضے تین حصوں میں تقسیم کرکے بحران سے نکلا جا سکتا ہے۔

اب تک لئے گئے قرضوں کو اگر حکومت تین حصوں میں تقسیم کر د ے تواس سے نجات مل سکتی ہے۔قرضوں سے چوری کئے گئے پیسوں سے متعلق آئی ایم ایف کو کہ دیا جائے کہ جہاں اور جس ملک میں بھی پڑا ہواہے وہ تلاش کرکے ضبط کرلیں ہم نہیں دیں گے، ڈویلپمنٹ والا قرضہ بیس سال کی مدت میں واپس کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو بہتر اورگردشی قرضے کرنے کیلئے برآمدات کو بڑھانا اور برآمد کند گان کو مراعات دینا ہوں گی، کسی فرد واحد کو نہیں مجموعی طور پر مراعات دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹی کلچر، ڈرائی فروٹس،سبزیاں، جیولرزی کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں،اوور سیز پا کستانی سالانہ50بلین ڈالر بھیجتے ہیں،اوورسیز سے سارا پیسہ قانونی طریقے سے منگوانے کیلئے انہیں زیادہ مراعات دینا ہوں گی،ملک کا دیوالیہ نکلنے سے آئی ایم ایف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ آئی ایم ایف قرضے ری شیڈول کردے گا۔

متعلقہ عنوان :