Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور تیسری اہلیہ پنکی بی بی کے تعلقات مثالی نہیں

دونوں میں تلخی کی وجہ بھی سامنے آگئی،بنی گالہ سے گئے ہوئے ایک ماہ ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 13:11

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور تیسری اہلیہ پنکی بی بی کے تعلقات مثالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی میں تلخی سے متعلق کئی دنوں سے سوشل میڈیا پرخبریں گرردش کر رہی ہیں۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پنکی بی بی کو بنی گالہ سے گئے ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔ لیکن تاحال اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ ناراض ہو کر گئی ہیں یا پھر ان کی روانگی معمول کی ہے۔

اس معاملے کو انتہائی رازداری میں رکھا جا رہا ہے۔ عمران خان اور پنکی بی بی کے مابین تلخی اور ان کی روانگی پر شکوک وشبہات کا اظہار کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بشریٰ بی بی کا بڑا بیٹا کچھ عرصہ قبل بنی گالہ میں 15 روز قیام کر کے گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کچھ مسئلہ اس پر بھی ہوا کیونکہ شادی کے بعد میاں بیوی میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ بنی گالہ میں دونوں کے خاندان کے لوگوں میں سے کوئی بھی طویل قیام نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہی ایشو ریحام خان اور عمران خان کے مابین بھی تلخی کا وجہ بناتھا۔ فی الوقت بنی گالہ میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان قیام پزیر ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی موجودگی کے دوران بنی گالہ سے نکلنے والے کتوں نے بھی اب دوبارہ گھر میں آنا جانا شروع کر دیا ہے۔ بشریٰ بی بی کو گھر کے اندرونی حصوں میں کتوں کی موجودگی پر اعتراض تھا۔ کیونکہ انہیں عبادت اور وظائف میں دشواری ہوتی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات