چیف جسٹس ثاقب نثار شفاف شخصیت کےمالک ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی عزت کرتی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 13:11

چیف جسٹس ثاقب نثار شفاف شخصیت کےمالک ہیں،  پاکستانیوں کی بڑی تعداد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار  کو کریمینل اشرافیہ،نوازشریف اوران کےخاندان کووضاحتیں دینےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنی ذاتی زندگی کو ایک طرف رکھ کر دن رات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن نواز شریف اور ان کے درباری چیف جسٹس کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔چیف جسٹس دل کے بہت اچھے آدمی ہیں۔اور چیف جسٹس کو نواز شریف یا ان کی صاحبزادی یا کسی بھی شخص کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ شریف خاندان تو یہی چاہتا ہے کہ چیف جسٹس ہمارے لیول پر آ جائیں ۔اور ہم جو بھی بات کریں چیف جسٹس ہمیں اس کا جواب دیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا چیف جسٹس ثاقب نثار شفاف شخصیت کےمالک ہیں اور پاکستان کی عوام کی بڑی تعداد ان کی عزت کرتی ہے۔ چیف جسٹس صاحب کو کریمینل اشرافیہ،نوازشریف اوران کےخاندان کووضاحتیں دینےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: