ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بدعنوانی سے متعلق شکایات کل سنیں گے

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بدعنوانی سے متعلق شکایات کل سنیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کل جمعرات کو سہ پہر 2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر انہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات راولپنڈی بیورو کے دفتر میں خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کا فیصلہ کیا بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات (آج) جمعرات 26 اپریل کو سہ پہر 2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے اور جو درخواستیں ان کے دائرہ کار میں آتی ہوں گی، ان کو وہ خود قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ دیگر درخواستیں/شکایات نیب ہیڈکوارٹرز کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھجوائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ قومی خزانے میں دانستہ اور نادانستہ خوردبرد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، بینک نادہندگان اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :