پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 12:37

پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں بم دھماکوں کے بعد صوبہ پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے تناظر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر نگرانی ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اجلاس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس، اے آئی جی اسپیشل پرانچ کے علاوہ ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل سطح پر تعینات سی پی اوز ، آر پی اوز کے نام ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ساتھ خیبرپختوا، بلوچستان، سندھ اور ریاست جموں کشمیر کے ساتھ موجود سرحدی علاقوں کے علاوہ پنجاب بھر کے اضلاع میں اور صوبہ بھی کی تحصیلوں کی سرحدوں پر کشت اور مانیٹرنگ کی صورتحال کو پہلےسے تیز بنایا جائے۔اوت سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔