سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس میں بڑا اضافہ

بدھ 25 اپریل 2018 13:04

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس میں بڑا اضافہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سعودی ٹریفک سلامتی کی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید المعجل نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس جلد 6گنا بڑھا دی ۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مملکت میں ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے مردوں کی فیس 450 ریال جبکہ خواتین کی فیس اس سے 6 گیا زیادہ کرتے ہوئے 2تا 3 ہزار ریال فیس مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈرائیونگ تعلیم کا دورانیہ کم از کم 10روز ہوگاجس کے دوران ٹریفک ہدایات سکھائی جائیں گی۔المعجل نے کہا کہ سعودی خواتین مردوں کے مقابلے میں ٹریفک قوانین کی زیادہ پابند ہوں گی۔ واضح رہے کہ 600 سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کورس شروع کردیا ہے۔